1 لاکھ گھربنانے کے لیے ڈیڑھ ارب کے قرضے دیے جائیں گے

مائیکروفنانس انویسٹمنٹ کمپنی نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے ساتھ معاہدہ کرلیا

مائیکروفنانس انویسٹمنٹ کمپنی نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان مائیکروفنانس انویسٹمنٹ کمپنی (پی ایم آئی سی) نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آرایس پی) کے ساتھ 1500ملین روپے مالیت کی قرضے سہولت کی فراہمی کا معاہدہ کرلیا ہے تاہم اس سہولت سے این آر ایس پی کو پاکستان بھر سے ایک لاکھ سے زائد گھرانوں کی فنانسنگ سہولتیں پوری کرنے کا موقع ملے گا۔

این آر ایس پی کے سی ای او ڈاکٹر راشد باجوہ اورپی ایم آئی سی کے سی ای او یاسر اشفاق نے معاہدے پر دستخط کیے۔این آر ایس پی کے سی ای او ڈاکٹر راشد باجوہ نے اس موقع پراظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ایم آئی سی کے ساتھ اپنے اشتراک کی قدر کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ پی ایم آئی سی کی جانب سے قرضوں کی یہ سہولت پاکستان بھر میں محروم طبقات کو مالیاتی شمولیت فراہم کرنے کی این آر ایس پی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم آئی سی کے سی ای او یاسر اشفاق کا کہنا تھا کہ پی ایم آئی سی پاکستان میں مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، پی ایم آئی سی اور این آر ایس پی خواتین اور ملک کے دیہی علاقوں میں مقیم محروم طبقات کی مالیاتی شمولیت کا مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔

 
Load Next Story