مارکیٹ سے سکے غائب وزارت خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کو عدالتی نوٹس

5 پیسے، 10 پیسے، 25 ، 50 پیسوں کے سکے مارکیٹ سے جان بوجھ کر غائب کر دیے، درخواست گزار


کورٹ رپورٹر May 22, 2018
5 پیسے، 10 پیسے، 25 ، 50 پیسوں کے سکے مارکیٹ سے جان بوجھ کر غائب کر دیے، درخواست گزار ۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر کی مارکیٹوں سے سکوں کے نہ ملنے سے متعلق وفاقی وزارت خزانہ،گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کردیے۔

دو رکنی بینچ کے روبرو ملک بھر کی مارکیٹوں سے سکوں کے نہ ملنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 5 پیسے، 10 پیسے، 25 ، 50 پیسوں کے سکے مارکیٹ سے جان بوجھ کر غائب کر دیے، 88 ارب روپے کے سکے مارکیٹ سے غائب کیے گئے ہیں۔ سکوں کے غائب ہونے سے عوام پر بوجھ بڑھ رہا ہے خصوصاً پٹرول پمپ مالکان سکوں کی صورت میں اصافی رقم واپس نہیں کرتے۔

عدالت نے اقبال کاظمی کی درخواست پر وفاقی وزارت خزانہ اورگورنر اسٹیٹ بینک سے 30 مئی تک جواب طلب کر لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں