کراچی میں 2 بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر کمپنیاں سیل

پی ایس کیوسی اے کے چھاپے،ایک بغیرلائسنس کام کررہی تھی،دوسری کاپانی غیرمعیاری قرار

پی ایس کیوسی اے کے چھاپے،ایک بغیرلائسنس کام کررہی تھی،دوسری کاپانی غیرمعیاری قرار۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اسٹینڈرڈ زاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیوسی اے) نے کراچی میں بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر کمپنیوں کو سیزکردیا۔

پاکستان اسٹینڈرڈ زاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیوسی اے) نے کراچی میں بوٹلڈ ڈرنکنگ واٹر کمپنیوں پر چھاپہ مارا، پی ایس کیوسی اے کی ٹیم نے چھاپہ کے دوران دو باٹل ڈرنکنگ واٹر کو سیزکردیا جن میں میسرزایکوا فال پریمیئر ڈرنکنگ واٹر R-215 بلاک 20- فیڈرل بی ایریا، کراچی جو غیرمعیاری اور بغیر لائسنس کے کام کررہی تھی جبکہ میسرز پیور ایکوا، ایس ٹی۔بی۔2، بلاک 19،گلستان علی، النور مور، فیڈرل بی ایریا، کراچی کا پانی جانچ کے دوران متعلقہ پاکستانی معیارکے ٹیسٹ کے مطابق غیر معیاری پایا گیا اور یہ جانچ پی ایس کیوسی اے اور پی سی آر ڈبلیو آر نے کھلی مارکیٹ سے حاصل کیے گئے سیمپل پر پی سی آر ڈبلیوآر لیبارٹری میں کی۔


میسرز ایکوا فال پریمیئر ڈرنکنگ واٹر کراچی جو غیر معیاری اور بغیر لائسنس کے کام کررہی تھی جبکہ میسرز پیور ایکوا کراچی کا پانی جانچ کے دوران متعلقہ پاکستانی معیارکے ٹیسٹ کے مطابق غیرمعیاری پایا گیا لہٰذا انھیں باٹل ڈرنکنگ واٹر کے ایس آر او 638(I)/2001 اور پی ایس کیوسی اے ایکٹ 1996 کے تحت سربمہر کردیا گیا ہے۔

 
Load Next Story