جعلی ڈگری پرظہورکھوسہ کو دو سال سزاجیل منتقل

پولیس نے سابق رکن بلوچستان کوسزا ملتے ہی کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا


Sana News August 11, 2012
پولیس نے سابق رکن بلوچستان کوسزا ملتے ہی کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا, فوٹو فائل

ISLAMABAD: سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر ظہور کھوسہ کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر دو سال قید کی سزا سنادی گئی۔ پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔ میر ظہور 2008ء کے انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 جعفرآباد سے سابق وزیراعظم جمالی کے بھائی سے برتری حاصل کرکے اسمبلی کے رکن بنے جس پر میر عبدالرحمن جمالی نے الیکشن ٹریبونل میں ان کی ڈگری چیلنج کر دی۔

جعلی ڈگری پر دوہزار گیارہ میں انھیں اسمبلی کی رکنیت سے معطل کردیا گیا اور الیکشن ٹریبونل نے میر ظہور کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |