بھارتی اشتعال انگیزی جاری رینجرز اہلکار سمیت 3 شہید   2 بچے زخمی

چارواہ سیکٹر کے موضع جمال جند کا رہائشی اسلم شہید، بچے عمرانوالی میں زخمی ہوئے،گولہ باری سے متعدد مویشی مارے گئے،


چارواہ سیکٹر کے موضع جمال جند کا رہائشی اسلم شہید، بچے عمرانوالی میں زخمی ہوئے،گولہ باری سے متعدد مویشی مارے گئے، رینجرز کا بھرپور جواب فوٹو: فائل

بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ منگل کو تیسرے روز بھی جاری رہا ،گزشتہ روز ایک شہری شہید اور 2 بچے زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مویشی بھی ہلاک و زخمی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

بھارتی فورسز نے منگل کو چارواہ سیکٹر کے موضع جمال جند میں آبادی کو نشانہ بنایا، جس سے اسلم نامی شہری شہید جبکہ موضع عمرانوالی میں 2 بچے شدید زخمی ہو ئے، گولہ باری سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، دوسری جانب پنجاب رینجرز بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے رہی ہے، رینجرز کی گولہ باری سے کئی بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئی ہیں۔ سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا ہے،گزشتہ کئی روز سے شکرگڑھ ورکنگ باونڈری کے سیکٹر اپیال ، کرول،سکمال، سانبلی ، تمانہ ،چک امرو، چمانہ و دیگر علاقوں پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری رہا ہے ،شکرگڑھ سے نمائندے کے مطابق پیر کو سکمال پوسٹ پر بھارتی جارحیت سے زخمی ہونیوالا رینجرز کا لائنس نائیک شاہد منہاس گزشتہ روز دم توڑ گیا گیا جو نواحی علاقے پھگواڑی کا رہائشی تھا، شہید کی نماز جنازہ میں رینجر اور عسکری حکام نے بھی شرکت کی ۔

جبکہ نقل مکانی کرنے والے لوگ کھلے آسمان تلے بے سرو سامان بیٹھے ہوئے ہیں، حکومت نے ایک دو مقامات پر ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ناکافی انتظامات کی وجہ سے لوگ مجبور زندگی بسر کر رہے ہیں۔دریں اثنا ظفر وال سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ دنوںبھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی' دو روز قبل سرحدی علاقہ سکڑوڑی کے ایک گھر پر مارٹر کا گولہ گرنے سے احتشام موقع پر جاںبحق اور جنت بی بی شدید زخمی ہوئی تھی جو چل بسی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں