پاکستان تحریک انصاف کو بغیر اجازت ریلی نکالنے پر شوکاز نوٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف شوکاز نوٹس کا تین روز میں جواب دے ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ڈی سی او لاہور


ویب ڈیسک April 22, 2013
پاکستان تحریک انصاف شوکاز نوٹس کا تین روز میں جواب دے ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ڈی سی او لاہور۔ فوٹو: فائل

لاہور: ڈی سی او لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کو بغیر اجازت ریلی نکالنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔

شوکاز نوٹس پاکستان تحریک انصاف کے صدر عبدالعلیم خان کو جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق 48 اور39 کے تحت انہیں ریلی نکالنے سے قبل اعلیٰ حکام سے اجازت لینا ضروری تھی جو انہوں نے نہیں لی، بغیر اجازت ریلی نکالنے سے ٹریفک جام ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دیگر مسائل نے جنم لیا.

ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف شوکاز نوٹس کا تین روز میں جواب دے ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں