وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد کے تمام اسکولوں و کالجز میں 2 جون سے 12 اگست تک گرما کی تعطیلات ہوں گی، حسنات قریشی


ویب ڈیسک May 22, 2018
جمعہ یکم جون کواسلام آباد کے اسکولوں وکالجوں میں آخری تدریسی دن ہوگا،حسنات قریشی : فوٹو : فائل

ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات حسنات قریشی کا کہنا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 2 جون سے 12 اگست تک موسمِ گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

ایکسپرس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات حسنات قریشی کاکہنا تھا کہ آئندہ ماہ کی یکم کو اسلام آباد کے اسکولوں اور کالجز میں آخری تدریسی دن ہوگا اور 2 جون سے 12 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ جب کہ نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے بارہ اگست تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ رواں برس رمضان المبارک اور غیر معمولی گرمیوں کے باعث سندھ اور پنجاب میں وقت سے پہلے ہی موسم گرما کی تعطیلات پڑ چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں