لاہور خسرہ کی وبا نے ایک اور بچے کی جان لے لیصوبے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 52 ہوگئی

سیکریٹری صحت پنجاب عارف ندیم نے لاہور میں خسرہ کے خلاف 29 اپریل سے 5 مئی تک خصوصی انسداد خسرہ مہم چلانےکا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک April 22, 2013
سیکریٹری صحت پنجاب عارف ندیم نے لاہور میں خسرہ کے خلاف 29 اپریل سے 5 مئی تک خصوصی انسداد خسرہ مہم چلانےکا اعلان کیا ہے، فوٹو: فائل

لاہور: خسرے سے متاثرہ ایک اور بچہ جاں بحق ہوگیا ، جس کے بعد شہر میں اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 32 جبکہ صوبے بھر میں 52 ہو گئی۔

شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کا رہائشی 14 ماہ کا احمد چلڈرن اسپتال میں زیرعلاج تھا جو علی الصبح انتقال کر گیا ، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں 24 گھنٹوں کے دوران خسرے کے 60 نئے مریض لائے گئے جن میں 68 بچے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

میو اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران کل 20 نئے مریض بچے لائے گئے، پنجاب بھر میں خسرہ جنوری سے اب تک 9 ہزار سے زائد بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جن میں سے 52 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب عارف ندیم نے لاہور میں خسرہ کے خلاف 29 اپریل سے 5 مئی تک خصوصی انسداد خسرہ مہم چلانےکا اعلان کیا ہے ، اس دوران 6 ماہ سے 10 سال تک کی عمر کے 30 لاکھ بچوں کو خسرے کی ویکسین کا انجکشن لگایا جائے گا ، دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب خسرے کے پھیلاؤ کیس کی سماعت کے دوران محکمہ صحت کے حکام سے 10 دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں