افغانستان میں طالبان نے9 غیر ملکیوں کو یرغمال بنالیا

ترکی ہیلی کاپٹرخوست کےمشرقی شہرسےکابل کی طرف جارہا تھا۔ گورنرحمیداللہ حامد


ویب ڈیسک April 22, 2013
ترکی ہیلی کاپٹرخوست کےمشرقی شہرسےکابل کی طرف جارہا تھا۔ گورنرحمیداللہ حامد۔ فوٹو:فائل

افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں طالبان نے 9 غیر ملکیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔


غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں طالبان نے ہیلی کاپٹر کو ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 6 ترک انجینیئر اور 2 غیر ملکی اور ایک افغان پائلٹ موجود تھے, ہیلی کاپٹر کو لوگر صوبے میں خراب موسم کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔


صوبہ لوگر پولیس کے ڈپٹی سربراہ رئیس خان صادق کے مطابق سرچ آپریش کے دوران سیکورٹی فورسز کو ہیلی کاپٹر مل گیا لیکن اس میں سوار 9 افراد وہاں موجود نہیں تھے، ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کو طالبان نے یرغمال بنا لیا ہے جب کہ ضلع کے گورنر حمید اللہ حامد نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ہیلی کاپٹر خوست کے مشرقی شہر سے کابل کی طرف جا رہا تھا، جب کہ ترکی باشندے صوبہ خوست میں ایک پرجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔ بین الاقوامی اتحادی فوج ایساف کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ یرغمالوں کو تلاش کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔


واضح رہے کہ اس ضلعے پر طالبان کی راج ہے جب کہ طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو اطلاع دی ہے کہ انھوں نے اس گروہ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں