اسرائیل کا فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے حامی ممالک سے احتجاج

اسرائیل نے جنگی جرائم کی تحقیقات کی حمایت کرنے پر اسپین، بیلجیئم اور سلووینیا کے سفیروں کو دفتر خارجہ طلب کیا


ویب ڈیسک May 22, 2018
ان تینوں ممالک نے انسانی حقوق کی کونسل میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی حمایت کی تھی۔۔ فوٹو : فائل

KARACHI: اسرائیل نے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے سفیروں کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بیلجیئم، اسپین اور سلووینیا کے سفیروں کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ ان ممالک نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل کی جانب سے غزہ کی سرحد پر اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کے لیے جنگی جرائم کے عالمی ماہرین کو بھیجنے کی قرارداد کی حمایت کی تھی۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اسپین اور سلووینیا کے سفیروں کو گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا جب کہ آج بیلجیئم کے سفیر کو طلب کیا گیا تھا۔ تینوں ممالک کے سفیروں سے وضاحت طلب کی گئی اور آئندہ کے لیے متنبہ کیا گیا، اس حوالے سے تینوں سفیروں کو ایک مراسلہ بھی دیا گیا۔ تینوں سفیروں کو غزہ کی سرحد پر حاليہ احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائيلی فوج کے ہاتھوں بیسیوں فلسطينيوں کی ہلاکت کی بين الاقوامی تحقيقات کے مطالبے کی حمايت کرنے پر طلب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں غزہ کی سرحد پر اسرائیلی جارحیت کی تفتيش کے ليے گزشتہ جمعے کو ہونے والی ووٹنگ ميں 29 ممالک نے اس قرارداد کی حمایت کی تھی جن ميں يہ تينوں يورپی ممالک بھی شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں