لاہورہائی کورٹ نے لیسکو کو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے کرنے کا حکم دیدیا

بجلی چوروں کو بھی بل ادا کرنے والوں کے برابر بجلی دی جا رہی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ


ویب ڈیسک April 22, 2013
بجلی چوروں کو بھی بل ادا کرنے والوں کے برابر بجلی دی جا رہی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ نے لیسکو کو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے 8 گھنٹے کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے لیسکو کو حکم دیا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے 8 گھنٹے تک لائی جائے، ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں بجلی کا شارٹ فال 600 میگاواٹ ہے پھر اتنی لوڈشیڈنگ کا کیا جواز بنتا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کو بھی بل ادا کرنے والوں کے برابر بجلی دی جا رہی ہے جس پر کنٹرول نہ کرنا وزارت پانی وبجلی کی ناکامی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |