کراچی میں بیلٹ پیپرزاور ووٹرزلسٹوں کی چھپائی کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع

سندھ ہائی کورٹ نے اپیل پر 22 اپریل کے لئے حکم امتناعی جاری کیا تھا.


ویب ڈیسک April 22, 2013
سندھ ہائی کورٹ نے اپیل پر 22 اپریل کے لئے حکم امتناعی جاری کیا تھا فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے 11 انتخابی حلقوں میں بیلٹ پیپرز اور ووٹرزلسٹوں کی چھپائی کے خلاف اپیل کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ کے کئی قاضل جج جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے باعث اسلام آباد میں ہیں جس کی وجہ سے ان ججوں کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے 11 انتخابی حلقوں میں بیلٹ پیپرز اور ووٹر لسٹوں کی چھپائی رکوانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکم امتناعی میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی ہے۔ آئندہ سماعت 24 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ ہائی کوٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے اس لئے عدالت درخواست کے فیصلے تک ان حلقوں کی ووٹر لسٹوں اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی رکوادے، عدالے عالیہ نے درخواست پر آج تک کے لئے حکم امتناعی جاری کیا تھا تاہم اب اس میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |