اسکروٹنی کے نام پراداکارائیں نیک اورعلما نااہل قراردے دیئے گئے مولانا فضل الرحمان

ریٹرننگ آفیسر اوٹ پٹانگ سوال کر کے خود مذاق بنے اور دوسروں کا بھی مذاق اڑایا۔ مولانا فضل الرحمن


ویب ڈیسک April 22, 2013
ریٹرننگ آفیسر اوٹ پٹانگ سوال کر کے خود مذاق بنے اور دوسروں کا بھی مذاق اڑایا۔ مولانا فضل الرحمن۔ فوٹو:فائل

جمعیت علمائےاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسکروٹنی کے نام پر ڈرامے ہوئے ہیں، ریٹرننگ آفیسرز نے اداکاراؤں کونیک بنا دیا جبکہ ہمارے علماء کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاست میں طاقت اورگولی کا استعمال نہیں ہونا چاہئیے، ہم بھی مشرف کے دور میں جیلوں میں رہے اب ان کا معاملہ عدالت میں آگیا ہے عدالت ہی مشرف کا فیصلہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بھی کوئی قانون سے بالا تر نہیں تھا، اب بھی نہیں ہونا چاہئیے، ان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے اپنے لئے خود حالات ایسے پیدا کئے ہیں، خود ہی آگ لگائی اب ردعمل ان کے لئے مشکل کا باعث بن رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر شریعت نہیں جانتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ آفیسراوٹ پٹانگ سوال کر کے خود مذاق بنے اور دوسروں کا بھی مذاق اڑایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |