بھارت میں آلودگی کے خلاف احتجاج پولیس فائرنگ سے 9 شہری ہلاک

تامل ناڈو میں ہزاروں افراد نے فیکٹری کے توسیعی منصوبے کے خلاف احتجاج میں شرکت کی


ویب ڈیسک May 22, 2018
پولیس کی کارروائی میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے،فوٹو:بھارتی میڈیا

ISLAMABAD: بھارت ریاست تامل ناڈو میں تانبا پگھلانے والی غیر ملکی فیکٹری کی توسیع کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی اندھا دھند فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے جنوبی ضلع میں برطانوی کمپنی 'ویدانتا' کے مقامی کارخانے 'اسٹرلائٹ کاپر' کی توسیع کے خلاف 100 روز سے سراپا احتجاج افرادکو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے گولیاں برسادیں۔

پولیس نے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں اور طاقت کے زور پر منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا،پولیس کی فائرنگ سے اب تک 9 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 30 سے زائد زخمی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ہزاروں افراد فیکٹری کے توسیعی منصوبے کے خلاف احتجاج میں شریک تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ فیکٹری آلودگی پھیلا رہی ہے اور ماحول کو خراب کررہی ہے جس کے نتیجے میں ان کا پانی بھی زہریلا ہورہا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین کی تعداد 20 ہزار سے زائد تھی، مظاہرین نے پلانٹ کےخلاف ریلی نکالی اور کلیکٹر آفس کی طرف مارچ کیا تو پولیس نے آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے ان کے خلاف کارروائی کی۔

تامل ناڈو کے وزیر فشریز ڈی جایا کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ سرکار فیکٹری پلانٹ کی توسیع کیخلاف ہے اور اس توسیعی منصوبے کو روکنے کے لیے تمام قانونی راستو ں کو اختیار کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں