اسٹیٹ اپارٹمنٹ کمپلیکس میں فائرنگ کے نتیجے میں4 افراد ہلاک جب کہ جوابی کاروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن کے علاقے جنوبی سیٹل میں فیڈرل وے کے اسٹیٹ اپارٹمنٹ کمپلیکس میں پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ماراگیا تاہم پولیس نے حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ، پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اورابھی اس حوالے سےکچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں کسی بھی شخص کو اسلحہ خریدنے یا رکھنے کے لئے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں جس کے باعث اکثر و بیشتر مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ برس دسمبر میں ایک اسکول میں بھی پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں کئی بچے ہلاک ہوگئے تھے۔