پی ٹی آئی اجلاس شاہ محمود اورجہانگیرترین میں سخت جملوں کا تبادلہ

شاہ محمود قریشی نے نااہل حسن نواز کی پارٹی میں اہلیت کو چیلنج کیا تھا۔


ویب ڈیسک May 22, 2018
رائے حسن نواز کی نااہلی کو شاہ محمود قریشی زیر بحث لائے،،ذرائع، فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں پارٹی کے دو سینئر ترین ارکان شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنی گالا میں عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد رائے حسن نواز کی پارٹی میں اہلیت کو چیلنج کیا اور کہا کہ رائے حسن نواز نااہلی کے بعد پارٹی کاعہدہ اور اجلاسوں میں شرکت کے مجاز نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیچہ وطنی :رائے حسن نواز نااہل

شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر جہانگیر ترین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آپ کا اشارہ میری طرف ہے، جس کے بعد تلخی بڑھی اور دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، سینئر ارکان میں جھڑپ پر عمران خان نے مداخلت کی اور انہوں نے رائے حسن نواز کو پارلیمانی بورڈ سے ہٹانے اور کسی بھی عہدے پر نہ رکھنے کا اعلان کیا تو تنازع ختم ہوگیا۔

معاملا رفع دفع ہونے کے بعد اجلاس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی گئی اور تنظیموں امور سمیت الیکشن میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |