کراچی میں شدید گرمی کے بعد موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

مغرب سے داخل ہونے والے ہوا کے کم دباو کی وجہ سے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا

مغرب سے داخل ہونے والے ہوا کے کم دباو کی وجہ سے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا،محکمہ موسمیات فوٹو آئی این پی

HYDERABAD:
گزشتہ چند روز سے جاری شدید گرمی کے بعد ہونے والی بارش سے شہر اور گردو نواح میں ہر جانب جل تھل ہوگیا ہے۔

پیر کی صبح سے ہی شہر میں موسم ابر آلود تھا تاہم دوپہر کو ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اور اس کے کچھ دیر بعد ہی شہر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، بارش سے موسم خوشگوار ہونے پر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرلیاہے، اس کے علاوہ موسم کی مناسبت سے کھائی جانے والی اشیا کی دکانوں پر بھی لوگوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔


بارش نے جہاں شہر اور گرد و نواح کا موسم خوشگوار کردیا ہے وہیں بجلی کے تعطل نے عوام کے لئے مشکلات کھڑی کردیں ہیں، کے ای ایس سی حکام نے 50 سے زائد فیڈر ٹرپ کرجانے کی تصدیق کی ہے جس کی وجہ سے اولڈ سٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، نیوکراچی، فیڈرل بی ایریا ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، ملیر اور دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے امید ہے کہ کچھ ہی دیر میں اس تعطل کو دور کرلیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کی وجہ مغرب سے داخل ہونے والا ہوا کا کم دباؤ ہے ، جس کی وجہ سے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
Load Next Story