سنجے دت کے خلاف ایک اور مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری

سنجے دت نے سنگین نتائج کی دھمکیوں کے باعث میری جان کو خطرہ ہے، فلم سازشکیل نورانی


ویب ڈیسک April 22, 2013
1993 کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے جرم میں عدالت نے سنجے دت کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ فوٹو: فائل

GILGIT:

عدالت نے بالی ووڈ کے پروڈیوسر کی درخواست پر سنجے دت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے بالی ووڈ کے ایک فلمساز شکیل نورانی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے دوران عدم حاضری پر سنجو بابا کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ شکیل نورانی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سنجے دت نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔


واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو پہلے ہی 1993 کے بم دھماکوں میں ملوث افراد کی معاونت کے الزام میں ساڑھے 3 سال کی سزا کاٹنے کے لئے جیل جانے کا حکم دے رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں