پریانکا کے بعد تبو کی بھی فلم ’ بھارت ‘ میں انٹری 

فلم ’بھارت‘ 2019 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی


ویب ڈیسک May 22, 2018
فلم ’بھارت‘ 2019 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فوٹو: فائل

WASHINGTON: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم 'بھارت' میں نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد تبو نے بھی دھماکے دار انٹری دے دی ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکار و ہدایت کی جوڑی عباس ظفر اور سلمان خان اب تک انڈسٹری کو 'سلطان اور 'ٹائیگر زندہ ہے' جیسی بلاگ بسٹر فلمیں دے چکے ہیں اور یہی جوڑی ایک بار پھر فلم 'بھارت' کے ذریعے بالی ووڈ میں ہلچل مچانے آرہی ہے جب کہ فلم میں مرکزی کردار کے لئے پہلے ہی پریانکا چوپڑا اور دیشا پٹانی کو حتمی قرار دیا جاچکا ہے تاہم فلم کو چار چاند لگانے کے لئے سلمان خان کے مدمقابل تیسری اداکارہ کے لئے تبو کو بھی فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایت کارعلی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم 'بھارت' میں تبو کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ وہ اداکارہ تبو کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت پر جوش ہیں۔



ہدایت کار نے اپنے بیان میں تبو کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ 'میں تبو کے کام کا بہت بڑا مداح ہوں اور میری ہمیشہ ہی خواہش تھی کہ میں اُن کے ساتھ کام کروں جب کہ کئی ملاقاتوں کے بعد مجھے اب خوشی ہے کہ وہ فلم بھارت کے لئے رضا مند ہو گئی ہیں اور اب ان کی شوٹنگ کے لئے بے صبری سے انتظار ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پریانکا کی 'بھارت' میں انٹری پرسلمان خان کا طنز

واضح رہے کہ فلم 'بھارت' سلمان خان کی اب تک کی سب سے بڑی بجٹ کی فلم ہوگی جس میں پریانکا اور دیشا پٹانی پہلی بار ایک ساتھ سلمان خان ہمراہ جلوہ گر ہوں گی جب کہ فلم 2019 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں