نبیل گبول کی انتخابات کے دن لیاری میں فوج تعینات کرنے کی درخواست

لیاری میں ایک جماعت اور گروپ کو فری ہینڈ دیاگیا تو وہاں پاکستان کا ایک اور وزیرستان بن جائے گا، نبیل گبول

ننیبل گبول پیپلز پارٹی کی جانب سے لیاری سے دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں، فوٹو : فائل

کراچی کے علاقے لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست پر ایم کیوایم کے امیدوارنبیل گبول نے انتخابات کے روز حلقے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی ہے۔



لیاری سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 248 پر متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار نبیل احمد گبول نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے حلقہ انتخاب میں ایک جماعت اور گروپ کو فری ہینڈ دیا گیا ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو لیاری پاکستان کا ایک اور وزیرستان بن جائے گا۔


نیبل گبول نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان کے قیام اور دھاندلی کو روکنے کےلئے لیاری میں پولنگ اسٹیشن کی حدود کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز کے علاوہ پاک فوج کے اہلکار بھی تعینات کئے جائیں۔


Load Next Story