ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام شبیرشیخ ریٹائر ہوگئے

شہرمیں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر انہیں یہ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں،قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کراچی

غلام شبیر شیخ کو ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس اقبال محمود کے چھٹیوں پر کینیڈا جانے کے باعث کراچی پولیس کے سربراہ کا بھی اضافی چارج دیا گیا تھا،. فوٹو: فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام شبیرشیخ ریٹائر ہوگئے جب کہ ان کی جگہ طاہر نوید نے نئے ایڈیشنل آئی جی کا چارج سنبھال لیا ہے۔


ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام شبیرشیخ کی ریٹائرمنٹ کے بعد طاہرنوید نے نئے ایڈیشنل آئی جی کا چارج سنبھال لیا ہے، نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائم مقام ایڈیشنل آئی جی طاہر نوید نے کہا کہ شہرمیں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر انہیں یہ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں اوراس عہدے پر میریکرا تقرری عارضی مدت کے لئے ہے.

واضح رہے کہ غلام شبیر شیخ کو ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس اقبال محمود کے چھٹیوں پر کینیڈا جانے کے باعث کراچی پولیس کے سربراہ کا بھی اضافی چارج دیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story