راجستھان ایک بچے کے علاج کیلیے دوسرے کو بیچ دیا

پولیس نے بچہ فروخت کرنیوالی سندھیا اور اس کے شوہر سمیت 5 افراد کو گرفتارکرلیا


Express Desk August 11, 2012
پولیس نے بچہ فروخت کرنیوالی سندھیا اور اس کے شوہر سمیت 5 افراد کو گرفتارکرلیا,فائل

WAZIRISTAN: بھارتی ریاست راجستھان کی پولیس نے ان والدین کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے اپنے ساڑھے 3 سال کے بچے کے علاج کیلیے اپنے8 دن کے بچے کو 40 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔ پولیس نے سندھیا اور اس کے شوہر سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ان میں سندھیا کے 8 روزہ بچے کو خریدنے والے میاں بیوی ونود اور شکنتلا بھی شامل ہیں۔ گرفتاریاں اس وقت ہوئیں جن سندھیا اور اس کے خاوند نے پولیس سے شکایت کی کہ انہیں وعدے کے مطابق اپنے بچے کی قیمت نہیں ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی خرید و فروخت گود لینے کے نام پر کی گئی اور باقاعدہ کاغذی کارروائی بھی ہوئی۔ اس معاملے میں ملوث گواہ، وکیل اور دستاویزات کی رجسٹری کرنیوالے سرکاری اہلکار سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے اور ان کے اوپر لگے الزامات صحیح ثابت ہونے کی صورت میں مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں