بوم بوم آفریدی نے بچوں کی جیل کا دورہ کر کے انکے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں

جب تک فٹ ہوں پاکستان کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں، سیاست میں نہ آنے کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود کے کام کررہا ہوں،آفریدی


ویب ڈیسک April 22, 2013
شاہد آفریدی نے نگراں وزیر جیل خانہ جات کے ہمراہ قیدی بچوں کے لئے یوتھ فل ڈائننگ ہال کا بھی دورہ کیا۔ فوٹو: فائل

QUETTA: اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے بچوں کی جیل کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔

بوم بوم آفریدی سندھ کے نگراں وزیر جیل خانہ جات محمود مانڈوی والا کے ہمراہ بچوں کی جیل پہنچے اور بچوں کے وارڈز کا دورہ کیا، بچوں سے مل کر شاہ آفریدی نے کہا کہ آپ سب اللہ تعالی سے توبہ کریں اور آئندہ غلط کام نہ کرنے کا عہد کریں، شاہد آفریدی نے نگراں وزیر جیل خانہ جات کے ہمراہ قیدی بچوں کے لئے یوتھ فل ڈائننگ ہال کا بھی دورہ کیا اور جیل انتظامیہ کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

شاہد آفریدی نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کر تے ہوئے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فٹ ہوں پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، سیاست میں نہ آنے کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود کے کام کررہا ہوں۔

ایک صحافی نے قومی کوچ کی تبدیلی سے متعلق جب شاہد آفریدی سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ایسے سوال نہ پوچھیں کہ جن کے جواب سے بورڈ سے نوٹس مل جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں