قانون کی عملداری کیلیے باراوربینچ کرداراداکریںجسٹس شاکر

ایمانداری سے نوکری کی اب عزت سے جارہاہوں،اسلام آباد ہائیکورٹ بارسے خطاب


Numainda Express August 11, 2012
ایمانداری سے نوکری کی اب عزت سے جارہاہوں،اسلام آباد ہائیکورٹ بارسے خطاب. فوٹو فائل

WASHINGTON: سپریم کورٹ کے جج جسٹس میاں شاکر اللہ جان نے کہا کہ معاشرے میں قانون کی عملداری کیلیے بار اور بینچ کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا،ساری زندگی ایمانداری سے نوکری کی اور اب عزت سے جا رہا ہوں۔ اعزازی رکنیت دینے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جسٹس میاں شاکر اللہ جان نے اپنی ریٹائرمنٹ کو نیچرل پراسس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پروفیشن میں انٹرنس اور ایگزٹ آپس میں جڑے ہوتے ہیںاور ایک طرف سے داخل ہونے والے کو علم ہوناچاہیے کہ اس نے دوسری طرف سے باہر جاناہے۔

جسٹس شاکر اللہ جان نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی طرف سے قائم کی گئی وکلا انرولمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی کسی وکیل کی رکنیت التوا میں نہیں ڈالی جودرخواستیں رہتی ہیں وہ بھی چند روز میں نمٹا دی جائیں گی۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان بھی موجود تھے۔ بارکے صدر سید نایاب حسن گردیزی ودیگر وکلانے جسٹس شاکر اللہ جان کی خدمات کو خراج ِ تحسین پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں