ملک کی حالت بدلنے کے لیے سب کچھ قربان کردیں گے نواز شریف

سندھ کے عوام صدرآصف زرداری سے پوچھیں کہ انہوں نے گزشتہ 5 سالوں میں صوبے کے عوام کی بہبود کے لئے کیا کیا، نواز شریف


ویب ڈیسک April 22, 2013
عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کر دیں گے اور اقتدار میں آ کر سندھ سے بے روز گاری کا خاتمہ کریں گے، نواز شریف فوٹو: اے پی پی / فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور پاکستان کے لئے ہم سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ٹنڈو الہٰ یار میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں میں بھیجتے ہیں اوراقتدار میں آنے کے بعد حکمرانوں کو عوام کی خبرگیری کرنی چاہئے لیکن سندھ کے عوام صدرآصف زرداری سے پوچھیں کہ انہوں نے گزشتہ 5 سالوں میں صوبے کے عوام کی بہبود کے لئے کیا کیا، لوڈ شیڈنگ آج بھی 14سے 20 گھنٹے ہو رہی ہے، جب ملک میں اتنی طویل لوڈشیڈنگ ہوگی تو پھر نہ کسان ترقی کرپائے گا اورنہ ہی ملک کی معیشت ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرکر نوکریاں بیچی گئیں جبکہ پنجاب میں نوکریاں پیسوں کے عوض نہیں بلکہ حقدار کو دی گئی۔

نوازشریف نے کہا اگر ہم اقتدار میں آئے تو عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کر دیں گے اور سندھ سے بے روز گاری اور ڈاکو راج کا خاتمہ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) سندھ میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹیاں قائم کرے گی اور طالب علموں میں پنجاب کی طرز پر لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں