بھارت میں 5 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار

دونوں ملزمان بچی کو اغوا کے بعد2روزتک زیادتی کا نشانہ بناتےرہے،جب انہیں لگا کہ بچی کی موت ہوگئی تب وہ فرار ہوگئے،پولیس


ویب ڈیسک April 22, 2013
پولیس نے نئی دہلی میں خواتین، بچیوں اور لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد اس کو ’’شہر زیادتی‘‘ قرار دے دیا ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے 5 سال کی بچی سے زیادتی کرنے والے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ واقعے کے خلاف پورے بھارت میں مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچی سے زیادتی کرنے والے دوسرے ملزم کو ریاست بہار کے علاقے لکھی سرائے سے گرفتار کرکے نئی دہلی منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان بچی کو اغوا کرنے کے بعد مسلسل 2 روز تک زیادتی کا نشانہ بناتےرہے، جب انہیں لگا کہ بچی مرگئی ہے تب وہ اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے، نئی دہلی میں خواتین، بچیوں اور لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد اس کو ''شہر زیادتی'' قرار دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب نئی دہلی سمیت پورے بھارت میں زیادتی کے واقعات کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے،مظاہرین کا کہنا ہے ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں