ملیرسٹی میں 11سالہ لڑکی سے زیادتی ملزم گرفتار
11 سالہ بچی گھر سے چیز خریدنے نکلی تھی کہ ملزم عاصم اصغر اسے دکان کے اندر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا
ملیر سٹی کے علاقے میں درندہ صفت ملزم نے نوعمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں اشتعال پھیل گیا ، عوام نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ڈاکس پولیس نے کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں درج مقدمے میں مفرور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔
سماجی کارکن و صحافی حسنین نے بتایا کہ جناح اسکوئر کے قریب 11 سالہ بچی گھر سے چیز خریدنے نکلی تھی کہ ملزم عاصم اصغر اسے دکان کے اندر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کا شور سن کر وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ وہاں سے گزر رہے تھے کہ موقع پر پہنچے اور بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور دوران علاقہ مکین بھی جمع ہوگئے۔ ملزم کا تعلق اندرون سندھ سے ہے اور وہ سرجانی ٹائون کا رہائشی ہے جبکہ وہ مذکورہ دکان پر کام کرتا ہے۔