عامر خان امریکی صدربراک اوباما کے ہمراہ ٹائم میگزین کے عشائیے میں شرکت کریں گے
ٹائم میگزین نے عامر خان کا نام دنیا کی 100بااثرشخصیات کی فہرست میں شامل کیا تھا
امریکی جریدے ٹائم میگزین کی جانب سے دنیا کی 100 با اثر شخصیات میں شامل ہونے کے بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ جریدے کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کے لئے آج نیو یارک روانہ ہو رہے ہیں۔
عامر خان 23 اپریل کو ٹائم میگزین کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کے لئے اپنی فلم دھوم تھری کی شوٹنگ سے 3 دن کا بریک لے کر نیو یارک روانہ ہو رہے ہیں جہاں عشائیے میں امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ساتھ دنیا کی کئی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
عامر خان کا نام ٹائم میگزین میں ان کی اداکاری اورمعاشرے کی بہتری کے لئے ان کی جانب سے کئے گئے ایک ٹی وی شو کی وجہ سے شامل کیا گیا، میگزین میں عامر خان کے حوالے سے لکھا گیا کہ اس شو میں کچھ ایسے مسائل کو بھی سامنے لایا گیا جن پر لوگ عموماً بات کرنے سے کتراتے ہیں اورمعاشرے میں رائج برائیوں کے حوالے سے چبھتے ہوئے سوالوں کو پوچھ کر عامر خان نے ایک نئے بھارت کا سنگ بنیاد رکھا۔