عامر خان امریکی صدربراک اوباما کے ہمراہ ٹائم میگزین کے عشائیے میں شرکت کریں گے

ٹائم میگزین نے عامر خان کا نام دنیا کی 100بااثرشخصیات کی فہرست میں شامل کیا تھا


ویب ڈیسک April 22, 2013
عامر خان کا نام ٹائم میگزین میں ان کی اداکاری اور معاشرے کی بہتری کے لئے ان کی جانب سے کئے گئے ایک ٹی وی شو کی وجہ سے شامل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

امریکی جریدے ٹائم میگزین کی جانب سے دنیا کی 100 با اثر شخصیات میں شامل ہونے کے بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ جریدے کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کے لئے آج نیو یارک روانہ ہو رہے ہیں۔

عامر خان 23 اپریل کو ٹائم میگزین کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کے لئے اپنی فلم دھوم تھری کی شوٹنگ سے 3 دن کا بریک لے کر نیو یارک روانہ ہو رہے ہیں جہاں عشائیے میں امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ساتھ دنیا کی کئی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

عامر خان کا نام ٹائم میگزین میں ان کی اداکاری اورمعاشرے کی بہتری کے لئے ان کی جانب سے کئے گئے ایک ٹی وی شو کی وجہ سے شامل کیا گیا، میگزین میں عامر خان کے حوالے سے لکھا گیا کہ اس شو میں کچھ ایسے مسائل کو بھی سامنے لایا گیا جن پر لوگ عموماً بات کرنے سے کتراتے ہیں اورمعاشرے میں رائج برائیوں کے حوالے سے چبھتے ہوئے سوالوں کو پوچھ کر عامر خان نے ایک نئے بھارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں