کرسپی فرینچ فرائیز

بچوں سے لے کربڑوں تک سب کوہی فرینچ فرائیزبہت پسند ہوتے ہیں


ویب ڈیسک May 23, 2018
آپ بھی آج افطارمیں اس ترکیب سے کرسپی فرینچ فرائیزبنائیے اورمزہ دوبالا کیجیئے: فوٹو: فائل

بچوں سے لے کربڑوں تک سب کوہی فرینچ فرائیزبہت پسند ہوتے ہیں جووہ بھرے ہوئے پیٹ میں بھی کھانا پسند کرتے ہیں، آپ بھی آج افطارمیں اس ترکیب سے کرسپی فرینچ فرائیزبنائیے اورمزہ دوبالا کیجیئے۔

اجزا:

آلو: 4 عدد

نمک: حسب ذائقہ

انڈا: ایک عدد

پسی ہوئی لال مرچ: آدھا چمچہ

کارن فلور: 3 کھانے کے چمچے

میدہ : ایک کھانے کا چمچہ

بیسن: ایک کھانے کا چمچہ

تیل فرائی کے لیے: 4 کپ

ترکیب:

آلوؤں کو لمبائی میں کاٹ لیجیئے پھردھو کربالکل پانی خشک کرلیجیئے۔ ایک پیالے میں کارن فلور، پسی ہوئی لال مرچ، بیسن، نمک اورانڈہ ڈال کرپھینٹ لیجیئے۔ اب کٹے ہوئے آلوڈال کرملا لیجیئے۔ اب اچھی طرح تیل گرام کیجیئے اور کڑاہی میں ڈال کرڈیپ فرائی کیجیئے۔ کرارے ہونے پرکاغذ یا ٹیشو پیپرپرنکال لیجیئے اورنوش فرمایئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔