سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف انتخابات لڑنے کے لئے اہل قرار

ہائیکورٹ نے پرویزاشرف کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔


ویب ڈیسک April 22, 2013
ہائیکورٹ نے پرویزاشرف کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو گوجر خان کے حلقہ این اے 51 سے انتخابات لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے فل کورٹ بینچ نے سابق وزیر اعظم کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے،راجا پرویزاشرف کی جانب سے عدالت میں فاروق ایچ نائیک اورسردار لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ راجا پرویز اشرف پر رینٹل پاور کیس، گوجر خان میں سڑکوں کی تعمیر میں قوائد کی خلاف ورزی اور اپنے داماد کو خلاف ضابطہ عالمی بینک میں پاکستان کا نمائندہ مقرر کرنے کے الزامات ہیں، انہیں الزامات کی بنا پر ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 گوجر خان سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے جبکہ الیکشن ٹربیونل نے بھی ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں