بجلی بحران کے خاتمے کیلئے منصوبے جلد مکمل کرینگے وزیراعظم آزاد کشمیر

آزادکشمیرمیں مفاہمتی پالیسی پرعمل پیراہیں، متاثرین کے تمام مسائل حل کریں گے، چوہدری عبدالمجید کی وفود سے گفتگو

آزادکشمیرمیں مفاہمتی پالیسی پرعمل پیراہیں، متاثرین کے تمام مسائل حل کریں گے، چوہدری عبدالمجید کی وفود سے گفتگو, فوٹو عارف سومرو

ISLAMABAD:
وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہاہے کہ متاثرین منگلا ڈیم نے پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کیلیے جوبے مثال قربانیاںدیںہیںانکاکوئی صلہ دے ہی نہیںسکتا،متاثرین کے مسائل حل کرینگے واپڈامتاثرین کیلیے بنائے جانیوالے نیوسٹی اور سمال ٹائونزمیںترقیاتی کاموں کی رفتارتیزکرے میرپورآزادکشمیرکے ماتھے کاجھومرہے اسے خوبصورت اور جدیدشہر بنائینگے ۔


ملک میں بجلی بحران کے خاتمے کیلیے آزاد کشمیر میں ہائیڈرل کے منصوبوںکوتیزی سے مکمل کیاجا رہاہے آزادکشمیرکے دیگر ہائیڈرل کے منصوبوںکی تکمیل کی مدت میںکمی آئیگی،اپنے دورہ میرپور کے دوران متاثرین منگلا ڈیم اورمختلف وفودسے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ واپڈا متاثرین کیلیے بنائے جانیوالے نیوسٹی اورسمال ٹائونز میں تعمیراتی کاموںکی رفتار بڑھائے اور متاثرین منگلا ڈیم کی آبادکاری کے حوالے سے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے۔

دریں اثناء وزیر اعظم آزادکشمیرنے کارکنان اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئر مین قائدذوالفقار علی بھٹونے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔90 ہزارقیدیو ںکو بھارت سے آزاد کروایا ملک کو متفقہ اسلامی آئین1973 ء دیا۔شہیدبینظیربھٹونے ملک کومیزائل ٹیکنالوجی دیکرملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،آج صدر زرداری اوروزیراعظم راجہ پرویزاشرف اداروں کے استحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلیے بینظیر بھٹوکی مفاہمتی پالیسی کے تحت پاکستان کی تمام بڑی جماعتیں حکومت کیساتھ ہیں، انھوںنے کہاکہ صدرزرداری کی مفاہمتی پالیسی پر آزاد کشمیر میں پوری طرح عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story