کراچی لسبیلہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق آج ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک پولیس اہلکار اور ڈھائی سال کا بچہ بھی شامل ہے۔


ویب ڈیسک April 22, 2013
گلستان جوہر بلاک 19 میں ایک شخص ٹاگٹ کلرز کی گولیوں کا نشانہ بن گیا. فوٹو: فائل

لسبیلہ میں ہوٹل اور رکشا شوروم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ شہر میں آج ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

رینجرز اور پولیس حکام کی جانب سے روشنیوں کے شہر کراچی کو جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلرز سے واگزار کرانے کے لئے ہر روز کئی علاقوں میں آپریشن معمول بن گئے ہیں جن میں قانون نافذکرنے والے ادارے ٹارگٹ کلرز، کالعدم تنظیموں کے کارکنوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے دعوے کرتے ہیں لیکن دوسری جانب فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لسبیلہ چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ایک ہوٹل اور رکشا شوروم پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اے ایس آئی جاوید عرف بابو، اقبال عرف بالی اور شوروم مالک شہزاد رانا جاں بحق جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے اور مسلح افراد حسب معمول فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گلستان جوہر بلاک 19 میں ایک شخص ٹاگٹ کلرز کی گولیوں کا نشانہ بن گیا، لانڈھی نمبر6 میں فائرنگ کی زد میں آکر ڈھائی سالہ بچہ فہد جاں بحق ہوگیا، کارساز کے مقام پر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے کارکن ارشد صدیقی کی جان لے لی، فیڈرل بی ایریا میں یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کے قریب محمد زاہد نشانہ وار قاتلوں کی بھینٹ چڑھ گیا، نارتھ کراچی سیکٹر 4 میں اشفاق نامی شخص نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے جان کی بازی ہارگیا۔ پاک کالونی میں ریکسر لین کے علاقے سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں