جنوبی سندھ صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا تو پھر کوئی نہیں روک سکتا فاروق ستار

کراچی میں ہیٹ ویو کا اثر براہ راست مراد علی شاہ کے دماغ پر ہوا ہے، فاروق ستار


ویب ڈیسک May 23, 2018
مراد علی شاہ شر انگیز جملوں پرمہاجروں سے 48 گھنٹے میں معافی مانگیں، فاروق ستار۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اگر جنوبی سندھ صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا تو ہمیں پھر کوئی نہیں روک سکتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کے فلور پر مراد علی شاہ نے مہاجروں کی دل آزاری کی، وزیر اعلیٰ کی سندھ اسمبلی میں تقریر کی مذمت کرتے ہیں، پوری مہاجر کمیونٹی پر نفرت اور تعصب انگیز انداز میں لعنت بھیجی گئی جس پر سندھ کے شہروں میں اشتعال اور شدید ردعمل پایا جاتا ہے تاہم ایم کیو ایم کے کارکنان کو صبر کی تلقین کر رہے ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا اثر براہ راست مراد علی شاہ کے دماغ پر ہوا ہے، مراد علی شاہ کے اباؤ اجداد نے قیام پاکستان کی مخالفت کی جب کہ مہاجر صوبے کا بیج پاکستان پیپلز پارٹی نے بویا،1972 میں زبان اور کوٹہ سسٹم بل سے سندھ کی تقسیم کی بنیاد رکھی گئی جب کہ آج کراچی کی زمینوں اور وسائل پر لوٹ مار کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اگر جنوبی سندھ صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، مراد علی شاہ شر انگیز جملوں پرمہاجروں سے 48 گھنٹے میں معافی مانگیں ورنہ نماز تراویح کے بعد احتجاج کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں