نئے کاغذات نامزدگی سے دہری شہریت ٹیکس معلومات سمیت اہم کالمز حذف ہونے کا انکشاف

پہلی مرتبہ نامزدگی فارمز الیکشن کمیشن کی بجائے ارکان پارلیمنٹ نے خود تیار کرائے ہیں


ویب ڈیسک May 23, 2018
پہلی مرتبہ نامزدگی فارمز الیکشن کمیشن کی بجائے ارکان پارلیمنٹ نے خود تیار کرائے ہیں۔ فوٹو:فائل

نئے کاغذات نامزدگی سے دہری شہریت اور ٹیکس معلومات سمیت اہم کالمز حذف ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور فارمز چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر پہنچا دیئے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ نامزدگی فارمز الیکشن کمیشن کی بجائے ارکان پارلیمنٹ نے خود تیار کرائے ہیں۔



نامزدگی فارم سے دہری شہریت، قرضوں، مقدمات، تعلیم، پیشہ، ڈیفالٹر کے کالمز غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ فارمز سے تین سالہ ٹیکس کی معلومات کا کالم بھی حذف کردیا گیا ہے۔



نامزدگی فارم میں امیدوار ختم نبوت پر ایمان رکھنے کا حلف نامہ دے گااور آرٹیکل 62،63 پر پورا اترنے کا ڈیکلریشن دے گا۔ فارمز سے امیدوار کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات بھی نکال دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں امیدوار اقامہ ظاہر نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔