مجھے مارے گئے تھپڑکے پیچھے ناکامیوں کی بوکھلاہٹ ہے دانیال عزیز

پی ٹی آئی کے اندرلڑائیاں بڑھتی جارہی ہیں، دانیال عزیز


ویب ڈیسک May 23, 2018
100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا پلان ہے، دانیال عزیز

وفاقی وزیردانیال عزیزکا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ٹی وی پروگرام کے دوران نعیم الحق کی جانب سے مجھے مارے گئے تھپڑکے پیچھے پی ٹی آئی والوں کی ناکامیوں کی بوکھلاہٹ ہے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف کا 100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا پلان ہے، حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے 100 دن کے ایجنڈے میں ایک خفیہ راز ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز ٹی وی پروگرام کے دوران جو واقعہ پیش آیا وہ یہ ایک سوچ ہے، سیاہی پھینکنا، جوتے مارنا اور احسن اقبال کوگولی لگنا، یہ سب ایک کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے۔ میں نے کوئی نامناسب بات نہیں کی تھی، جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو یہ بوکھلا جاتے ہیں، مجھے تھپڑ مارنے کے پیچھے بھی ناکامیوں کی بوکھلاہٹ ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے اندرلڑائیاں بڑھتی جارہی ہیں یہ کوئی تنظیم نہیں ہے، اِدھر ادُھرسے لوٹے جمع کرکے خلا پرنہیں ہوسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔