ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم کھوکھر مسلم لیگ ن میں شامل

مسلم لیگ (ن) کےبیانیے 'ووٹ کو عزت دو' کےلیے دن رات محنت اور اخلاص سے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں، سابق رہنما ایم کیو ایم


آصف محمود May 23, 2018
مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا فیصلہ غیر مشروط کیا ہے ، ایم کیوایم رہنما فوٹو:آصف محمود

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں ملک وسیم کھوکھر اور سید حسنات گیلانی ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن اور پنجاب کے صدر ملک وسیم کھوکھر اور متحدہ لائرز فورم پنجاب کے صدر سید حسنات گیلانی ایڈووکیٹ نے ایم کیو ایم کو چھوڑ کر مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ یہ فیصلہ انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر وسیم کھوکھر اور سید حسنات گیلانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا فیصلہ غیر مشروط کیا ہے، وہ مسلم لیگ نواز کے بیانیے 'ووٹ کو عزت دو' کے لیے دن رات محنت اور اخلاص سے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔