ماں کی نوزائیدہ بیٹے سمیت 8 ویں منزل سے کود کرخودکشی

22 سالہ رمشا کا سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا جو کہ ممکنہ طور پر واقعے کی وجہ بنا، پولیس


ویب ڈیسک May 23, 2018
موت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ہوسکے گی، پولیس: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: دہلی کالونی میں ماں نے نوزائیدہ بیٹے سمیت 8 ویں منزل سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ماں نے نوزائیدہ بیٹے سمیت 8 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ جاں بحق ہونے والی ماں کی شناخت 22 سالہ رمشا اورنوزائیدہ عبدالہادی کے نام سے ہوئی۔



ایس پی توقیرنعیم کے مطابق واقعہ گھریلوجھگڑے کے باعث پیش آیا، زندگی کا خاتمہ کرنے والی خاتون کا اپنے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا، موت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ہوسکے گی تاہم اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں