تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی مزید کئی وکٹیں گرادیں

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے میاں محمد رشید اور ایم پی ا ے اویس قاسم سمیت دیگر رہنما پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد رشید اور ایم پی ا ے اویس قاسم سمیت دیگر رہنما پی ٹی آئی میں شامل فوٹو:ایکسپریس

پنجاب سے مسلم لیگ(ن) کے کئی ارکان اسمبلی نوازشریف کا ساتھ چھوڑ کر عمران خان کے قافلے میں شامل ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتخابات قریب آتے ہی مسلم لیگ( ن) کی وکٹیں تیزی سے گرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کپتان نے مسلم لیگ( ن) کی مزید وکٹیں گرادی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے نارووال سے ایم این اے میاں محمد رشید، ایم پی ا ے اویس قاسم، بھکر سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ، ایم پی اے عامر عنایت شہانی اور ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ کپتان کے کھلاڑ ی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: (ن) لیگ کی رکن اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز تحریک انصاف میں شامل




لیگی ارکان اسمبلی نے بنی گالا میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین اور علیم خان بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ارکان نے پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تمام تر وفاداریاں پی ٹی آئی کے ساتھ نبھانے اور پارٹی میں متحرک رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Load Next Story