آئی سی سی نے پاکستان کی اسٹریٹ کرکٹ کے دلچسپ آؤٹ کا فیصلہ سنا دیا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے کسی دیہات کے ایک میدان میں کرکٹ کھیلی جا رہی ہے


Sports Desk May 23, 2018
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے کسی دیہات کے ایک میدان میں کرکٹ کھیلی جا رہی ہے۔ فوٹو : فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بیٹسمین کے دلچسپ آؤٹ ہونے کی وڈیو پر بیٹسمین کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

آئی سی سی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے کہ حمزہ نامی صارف نے ویڈیو بھیجی جس میں بیٹسمین کے آﺅٹ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے کسی دیہات کے ایک میدان میں کرکٹ کھیلی جا رہی ہے، بیٹسمین شاٹ کھیلتا ہے تو گیند کریز پر تھوڑا آگے جاتی ہے اور پھر گھومتی ہوئی واپس آتی ہے، اس دوران بیٹسمین اسے روکنے کی کوشش بھی کرتا ہے لیکن گیند سیدھی وکٹوں میں جا کر لگتی ہے، بیٹسمین تھوڑا احتجاج کرتا ہے تاہم بعد میں آﺅٹ کا فیصلہ تسلیم کر لیتا ہے۔



آئی سی سی نے بھی بیٹسمین کے آﺅٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کے قانون 32.1 کے تحت بدقسمت بیٹسمین آؤٹ ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وڈیو پاکستان کے کس حصے سے بھیجی گئی، کچھ صارفین کے مطابق پلیئرز سندھی زبان بول رہے ہیں اور کھلاڑیوں کا تعلق صوبہ سندھ کے کسی علاقے سے ہے جبکہ بعض کے مطابق پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقہ جات میں بنائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔