آئی سی سی قوانین پر تنقید محمد حفیظ نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیا

محمد حفیظ نے مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا


Sports Reporter May 23, 2018
محمد حفیظ نے مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا فوٹو:فائل

محمد حفیظ نے آئی سی سی قوانین پر تنقید کے حوالے سے پی سی بی کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کروا دیا۔

آل راﺅنڈر نے جواب میں کہا ہے کہ انٹرویو کے دوران تکنیکی پوائنٹس پر بات کی، کسی ادارے یا قانون کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، اگر پورے سیاق و سباق کے ساتھ سمجھا جائے تو اس میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی والی کوئی بات نہیں۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انہوں نے آئی سی سی قانون پر عملدرآمد میں دہرا معیار اپنانے اور بہتر کارکردگی کے باوجود قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر سوالات اٹھائے تھے۔ پی سی بی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں