ووٹ کی بے توقیری نہیں ہونے دیں گے نوازشریف

یہ کہتے تھے کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل کریں گے تو یہ ختم ہوجائے گا، قائد مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک May 23, 2018
یہ کہتے تھے کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل کریں گے تو یہ ختم ہوجائے گا، قائد مسلم لیگ (ن)

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے ملکر عہد کرنا ہے کہ اپنے ووٹ کو بے وقار نہیں ہونے دیں گے۔

اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں دن رات نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کررہا تھا لیکن مجھے اس خدمت سے روک دیا گیا، مجھے ہائی جیکر بنایا گیا، 14 ماہ کراچی اوراٹک میں قید کیا گیا ایک وزیراعظم سے یہ سلوک کرتے ہو جب کہ یہ کہتے تھے کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل کریں گے تو یہ زیرو ہوجائے گا،ختم ہوجائے گا۔

نوازشریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تم نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کو دھوکا دیا، ظلم اور زیادتی کی، آج اٹک پنجاب کا بہترین ضلع بن رہا ہے، خیبرپختونخوا یہاں سے کتنا دور ہے؟ نیا کے پی بنانے سے پہلے ذرا اٹک تو آکر دیکھ لو۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، دہشت گردی ختم کی، کراچی کو پر امن شہر بنایا، موٹرویز بنائیں لیکن بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کا الزام عائد کرکے مجھے فارغ کیا جب کہ آج تک مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں