ہم پر کچھ نہ کرنے کا الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں پرویز خٹک

امریکہ میں غریب اور امیر کے فرق کا خاتمہ تعلیم کی وجہ سے ممکن ہوا،پرویز خٹک


ویب ڈیسک May 23, 2018
امریکہ میں غریب اور امیر کے فرق کا خاتمہ تعلیم کی وجہ سے ممکن ہوا،پرویز خٹک۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ خیر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک کیلئے سب سے بڑی بیماری کرپشن ہے اور ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے جب کہ ہم پر کچھ نہ کرنے کا الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

مردان میں ویمن یونیورسٹی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ یورپ اور امریکا میں غریب اور امیر کے فرق کا خاتمہ تعلیم کی وجہ سے ممکن ہوا لیکن آج تک ہمارے ملک میں کسی نے تعلیم کی طرف توجہ نہیں دی جب کہ ہم نے اپنے صوبے میں اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے میگا پراجیکٹ تعلیم، کرپشن کا خاتمہ اور صحت کی بہتر سہولیات ہیں، پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ 8 ماہ میں مکمل ہوگا جو دنیا کا واحد تیز ترین منصوبہ ہے جب کہ ملک کیلئے سب سے بڑی بیماری کرپشن ہے اسی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے،ہم پر کچھ نہ کرنے کا الزام لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں