’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ جدید فیشن اسٹائل سے ٹرینڈ سیٹر بن گئی

 کرینہ کی بیٹے تیمور کی پیدائش،سونم کی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد یہ پہلی فلم ہے۔


Showbiz Reporter May 24, 2018
 کرینہ کی بیٹے تیمور کی پیدائش،سونم کی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد یہ پہلی فلم ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بالی وڈ فنکارہ کرینہ کپور اور سونم کپور کی نئی فلم ''ویرے دی ویڈنگ'' جدید فیشن اور منفرد اسٹال سے ٹرینڈ سیٹر بن گئی۔

بالی وڈ میں گرلز پاور اور چار سہیلیوں کی دوستی پر بنائی گئی نئی فلم '' ویرے دی ویڈنگ'' نے فلم بینوں کے ساتھ ساتھ فیشن اور سٹائل کی دلدادہ خواتین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

ڈائریکٹر شاشانگا گھوش کی زیر ڈائریکشن بنی فلم میں عصر حاضر میں نوجوان نسل کی دو مقبول فنکارائیں کرینہ کپور اور سونم کپور پہلی بار ایک ساتھ اکٹھے جلوہ گر ہورہی ہیں جبکہ ساتھ ہی باصلاحیت فنکارائیں سوارہ بھاسکر اور شیکھا تلسانیا بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کی پروڈیوسر نامور فنکار انیل کپو راور جتیندر کی صاحبزادیاں ایکتا کپور اور ریہا کپور شامل ہیں یوںیہ فلم بالی وڈمیں ورکنگ ویمنزاور گرلز پاورکے حوالے سے نمائندہ فلم بن چکی ہے۔

فلم کے ملبوسات ریہا کپور، ابو جانی اورسندیپ کھوسلہ نے مل کر ڈیزائن کیے ہیں جبکہ چاروں لیڈ فنکاراؤں کے جاذب نظر اسٹائل اور ٹرینڈی ملبوسات فیشن کے جدید رحجانات متعارف کروا رہے ہیں ، فلم کی تشہیری مہم کے دوران بھی اسٹار کاسٹ کے منفرد انداز میں جلوؤں نے ٹریڈ حلقوں میں گہری چھاپ چھوڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |