ڈگری میں آسمانی بجلی گرنے سے لڑکی سمیت4 افراد ہلاک

واقعات 2 مختلف دیہات میں پیش آئے، بھینسوں کو ندی سے نکالتے ہوئے چرواہا ڈوب گیا، نوزائیدہ کی لاش برآمد


Nama Nigar April 22, 2013
ٹنڈو جان محمد کے نواحی گاؤں کا چرواہا شہزاد ولد ابراہیم اپنی بھینسوں کو پانی سے نکالتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

ڈگری میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ چرواہا ندی میں ڈوب گیا اور بچے کی لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈگری میں گزشتہ شب گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، بارش کے دوران نواحی گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے 17 سالہ فاطمہ ملاح بنت عبداللہ ملاح اور عطا اللہ ولد نہال چانڈیو جبکہ جھڈو کے نواحی گاؤں میں دوہاری سو جو کولہی اور بھورو کولہی ہلاک ہوگئے۔



ٹنڈو جان محمد کے نواحی گاؤں کا چرواہا شہزاد ولد ابراہیم اپنی بھینسوں کو پانی سے نکالتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ درگاہ امیر شاہ کے نزدیک نوزائیدہ بچے کی لاش ملی، شہریوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش کو نالے سے نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر میرواہ گورچانی پہنچا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |