سابق شوہر کی اندھا دھند فائرنگ سے خاتون شدید زخمی

ملزم عارف شاہ 4 بچوں کی ماں کو دوبارہ ساتھ لے جانا چاہتا تھا، انکار پر مشتعل ہو گیا


Numainda Express April 22, 2013
ایس ایچ او واحد بخش لغاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ بابرہ کو اس کے شوہر عارف شاہ نے گھریلو ناچاقی کے باعث طلاق دے دی تھی جواپنے باپ شمس الدین کے گھر ٹنڈومیرمحمود میں رہائیش پذیر تھی۔ فوٹو: فائل

پھلیلی تھانے کی حد ٹنڈو میر محمود میں4 بچوں کی ماں35 سالہ بابرہ عرف زاہدہ کو اس کے شوہر عارف شاہ نے طلاق دینے کے بعد دوبارہ اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی ` انکار پر طیش میں آ گیا اور فائرنگ کرکے خاتون کو شدید زخمی کردیا۔

ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ پھلیلی تھانے کے ایس ایچ او واحد بخش لغاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ بابرہ کو اس کے شوہر عارف شاہ نے گھریلو ناچاقی کے باعث طلاق دے دی تھی جواپنے باپ شمس الدین کے گھر ٹنڈومیرمحمود میں رہائیش پذیر تھی ۔



دو روز سے عارف شاہ اسے واپس لیے جانے کے لیے چکرکاٹ رہا تھا۔ بابرہ کے منع کرنے پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کردیا جس کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔