بھٹ شاہ کے100دیہاتوں کی40 گھنٹے بجلی بند شہری مشتعل

ڈگری میں طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن


Nama Nigar April 22, 2013
مشتعل افراد نے بھٹ شاہ سروس روڈ پر دھرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے لوگوں کو منتشر کردیا۔ فوٹو: فائل

پول گرنے کی وجہ سے 100 سے زائد دیہات کی 40گھنٹے تک بجلی غائب رہی۔

جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران مختلف گوٹھوں سے درجنوں افرادحیسکو آفس بھٹ شاہ آتے رہے لیکن دفتر بند ہونے کی وجہ سے انھیں شدید مایوسی ہوئی۔ مشتعل افراد نے بھٹ شاہ سروس روڈ پر دھرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے لوگوں کو منتشر کردیا، رابطے پر ایس ڈی او حیسکو بھٹ شاہ نے بتایا کہ ایک پول تیز ہوا سے گرنے کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوا ہے۔



دوسری جانب شہریوں نے بتایا کہ تیز ہوا سے 6 گھنٹے پہلے ہی بجلی غائب تھی۔ ادھر ڈگری اور نواح میں 16 گھنٹے سے زائد بجلی کا بریک ڈائون، شدید گرمی میں عوام کا جینا دوبھر ہوگیا، حیسکو بریک ڈائون کی وجہ بھی نہ بتاسکا۔ بجلی نہ ہونے کے باعث شہر میں پینے کے پانی کی شدید قلت سے عوام سخت پریشان ہیں جبکہ تمام کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں