بیٹنگ کے دوران محمد عامر کو انگوٹھے پر چوٹ لگ گئی

محمد عامر شدید تکلیف میں نظر آئے اور بیٹ پھینک دیا۔

محمد عامر شدید تکلیف میں نظر آئے اور بیٹ پھینک دیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ٹانگ کی انجری سے پریشان محمد عامر بیٹنگ کے دوران انگوٹھے پر چوٹ کھا بیٹھے۔


آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں فٹنس مسائل کا شکار رہنے کے بعد صحتیاب ہونے والے پیسر کی لارڈز ٹیسٹ کیلیے دستیاب ہوگئے۔

سرفراز احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق بھی کرتے ہوئے انھیں اہم بولر قرار دیا، نیٹ میں ایک مقامی پریکٹس بولر کا سامنا کرتے ہوئے یارکر پر گیند ان کے پائوں کے انگوٹھے پرلگی، محمد عامر شدید تکلیف میں نظر آئے اور بیٹ پھینک دیا، ٹیم مینجمنٹ کی توقع ہوگی کہ پیسر میچ سے قبل کسی قسم کے مسائل کا شکار نہ ہوں۔
Load Next Story