تلہار مغوی بچے کی بوری بند لاش نہر میں پھینک دی گئی

لاش کی تلاش جاری ہے، ڈی ایس پی، ورثا کا احتجاج، شہر میں آج ہڑتال کا اعلان


Nama Nigar/Nama Nigar April 22, 2013
بچے کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

3 روز قبل مبینہ طور پر اغوا کیے گئے 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش نہر میں پھینکنے کا انکشاف، لاش کی تلاش جاری۔ تفصیلات کے مطابق 3 دن پہلے وارڈ نمبر2 سے گوپال شام کے 5 سالہ بیٹا وشال کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تھا۔

لیکن پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا، ورثا کے شدید احتجاج کے بعد ڈی ایس پی بدین راجا بشارت نے خود تحقیقات کی، تلہار تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ ایک ملزم وجے چارن کو گرفتار کیا گیا، جس نے بتایا کہ اس نے ایک دوست عباس ملاح کی مدد سے بچے کو بوری میں بند کرکے نہر میں پھینک دیا ہے۔

بچے کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، دوسری جانب تلہار کے شہریوں نے آج مکمل شٹربند ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔