موجودہ و سابق اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کی مراعات میں اضافہ

3لاکھ کے مفت فضائی سفر،25مفت ایئرٹکٹ، 22گریڈ افسرکے مساوی میڈیکل سہولت

بلیوپاسپورٹ کے اجراکی منظوری، حکومت نے2قوانین منظورکرالیے جوسوالیہ نشان بن چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
وفاقی حکومت نے موجودہ اور سابق اراکین پارلیمنٹ اور ان کی اہلیہ کو سہولت اورمراعات دینے کیلیے فنانس ایکٹ 2018کے تحت 2قوانین منظورکرالیے جوسوالیہ نشان بن چکے ہیں۔

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس ایکٹ 2018کے تحت اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور الاؤنس ایکٹ1974اورچیئرمین اور اسپیکرکی تنخواہ ، الاؤنس اور مراعات ایکٹ1975 میں ترامیم کی منظوری دیدی، دونوں قوانین کی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے الگ الگ منظوری دی جاچکی ہے ان دونوں قوانین پرمنی بل کی تشریح کااطلاق نہیں ہوگا۔


ممبرزآف پارلیمنٹ ایکٹ 1974میں ترمیم کے تحت اراکین پارلیمنٹ تمام ملکی ایئرلائنزکے ذریعے مفت سفر کرسکیں گے پہلے یہ سہولت صرف پی آئی اے سے سفرپر حاصل تھی۔ ہررکن پارلیمنٹ کو اندرون ملک فضائی سفرپر 3لاکھ کے مفت ٹکٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔

دوسری ترمیم کے تحت اراکین پارلیمنٹ اسلام آباد میں پارلیمانی اجلاس میں شرکت کیلیے بزنس کلاس میں 25بارمفت سفر کرسکیں گے یہ مفت سفر اس 3لاکھ کے علاوہ ہوگا۔

نئی ترمیم کے مطابق موجودہ اورسابق اراکین پارلیمنٹ کو 22گریڈ کے اعلیٰ افسران کوحاصل میڈیکل سہولت کے مساوی میڈیکل سہولت حاصل ہوگی۔ 342اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ کے 104اراکین کے سیکڑوں سابق اراکین پارلیمنٹ اور ان کی اہلیہ سہولت حاصل کریں گی۔
Load Next Story